اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے چمن کے مقام پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان ریلوے نے30 مسافر کوچز، دو طبی کوچز چمن بھجوا دی گئی ہیں، طبی کوچز تمام تر ضروری طبی آلات، کلیدی ضروریات سے لیس …
افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے چمن بارڈر پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل، نیشنل کمانڈ اینڈر آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے چمن کے مقام پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان ریلوے نے30 مسافر کوچز، دو طبی کوچز چمن بھجوا دی گئی ہیں، طبی کوچز تمام تر ضروری طبی آلات، کلیدی ضروریات سے لیس ہیں، کوچر میں بیک وقت 400 افراد کو آئسولیشن، قرنطینہ سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کے اقدام سے کورونا وبا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔







