اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے …
افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، اپنی داخلی ناکامیوں سے ، توجہ ہٹانے کیلئے خطے کے امن کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔ خطے میں امن کی صورتحال سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھے ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے.پاکستان نے، مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا جسے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان،افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔








