افغانستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

کابل ۔28اکتوبر (اے پی پی):افغانستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر آغا ولی قریشی نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ ارزگان میں لکڑی کے پل سے گاڑی کے دریا میں گرنے سے کم از کم 8 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نےمزید کہاکہ یہ حادثہ پیر کو پیش آیا جب صوبے کے …

کابل ۔28اکتوبر (اے پی پی):افغانستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر آغا ولی قریشی نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ ارزگان میں لکڑی کے پل سے گاڑی کے دریا میں گرنے سے کم از کم 8 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نےمزید کہاکہ یہ حادثہ پیر کو پیش آیا جب صوبے کے ضلع گیزاب کے مضافات میں لکڑی کا پل بھاری وزن کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔