افغانستان میں5.8 شدت کا زلزلہ، 8 افراد جاں بحق

افغانستان میں 5.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد یوسف حماد نے بتایاکہ زلزلے کے باعث کابل صوبے میں ایک مکان منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

کابل۔4اپریل (اے پی پی):افغانستان میں 5.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد یوسف حماد نے بتایاکہ زلزلے کے باعث کابل صوبے میں ایک مکان منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 36.55 ڈگری شمالی عرض بلد اور 70.85 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 186.4 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔