کابل۔13جنوری (اے پی پی):افغانستان کی طالبان حکومت نےبھارت کے لیے اپنا پہلا باقاعدہ ایلچی مقرر کر دیا ہے جونئی دہلی میں سفارت خانے میں خدمات انجام دیں گے۔اردو نیوزکے مطابق افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایلچی نور احمد نور وزارت خارجہ سے منسلک ہیں، وہ پہلے ہی کئی بھارتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ دونوں اطراف نے افغانستان …
افغانستان نےبھارت کے لیے اپنا پہلا باقاعدہ ایلچی مقرر کر دیا

مزید خبریں
کابل۔13جنوری (اے پی پی):افغانستان کی طالبان حکومت نےبھارت کے لیے اپنا پہلا باقاعدہ ایلچی مقرر کر دیا ہے جونئی دہلی میں سفارت خانے میں خدمات انجام دیں گے۔اردو نیوزکے مطابق افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایلچی نور احمد نور وزارت خارجہ سے منسلک ہیں، وہ پہلے ہی کئی بھارتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ دونوں اطراف نے افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم افغان سفارت خانے نے نور احمد نور کی ایک ایسی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھارتی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار آنند پرکاش کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں بھارت نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں اپنے مشن کو اپ گریڈ کرے گا اور اسے مکمل سفارت خانے کا درجہ دیا جائے گا۔روس دنیا کا واحد ملک ہے جس نے سرکاری طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا ہے۔








