افغانستان نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے میچ میں 63 رنز سے ہرا دیا

سینٹ لوشیا ۔ 10 جون (اے پی پی) راشد خان کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 63 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کالی آندھی کی ٹیم 212 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں 44.4 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی، راشد خان کی جادوئی …

سینٹ لوشیا ۔ 10 جون (اے پی پی) راشد خان کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 63 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کالی آندھی کی ٹیم 212 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں 44.4 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی، راشد خان کی جادوئی سپن باﺅلنگ کے سامنے کالی آندھی کی بیٹگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، راشد نے 18 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر کالی آندھی کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، راشد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply