افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے ،ورلڈ فوڈ پروگرام

کابل۔19فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کےادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی)نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے جس کے باعث 40 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر جان ایلف نے کہا ہے کہ ہم غذا کے ایک تباہ کن بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں ملک کی دو …

کابل۔19فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کےادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی)نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے جس کے باعث 40 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

العربیہ اردو کے مطابق افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر جان ایلف نے کہا ہے کہ ہم غذا کے ایک تباہ کن بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں ملک کی دو تہائی آبادی شدید غذائی قلت یا بحرانی سطح کی عدم غذائیت کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں اب تک ریکارڈ کی گئی غذائی قلت کی سب سے بلند شرح ہے اور اس کے سبب 40 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔