افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا مختلف کارروائیوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل ۔ 08 نومبر (اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے، ہلمند میں فضائی حملے کے دوران طالبان کے 7سینئر کمانڈرہلاک ہوگئے، ننگرہار میں مختلف کارروائیوں میں 16سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ارزگان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 25عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے کابل …

کابل ۔ 08 نومبر (اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے، ہلمند میں فضائی حملے کے دوران طالبان کے 7سینئر کمانڈرہلاک ہوگئے، ننگرہار میں مختلف کارروائیوں میں 16سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ارزگان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 25عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک فضائی حملے کے دوران طالبان کے 7سینئر کمانڈرہلاک ہوگئے۔یہ کارروائی ہلمند کے ضلع گرام سیر میں کیا گیا، بیان کے مطابق حملے میں طالبان کے سینئر کمانڈر ملا مجاہد،ملا آغا محمد،مولوی مصطفیٰ اورمولوی ہدایت سمیت طالبان کے 7سینئر کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

Leave a Reply