اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ( ن ) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان میں افغان انقلاب ایکسپورٹ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر اپنی توجہ گورننس امن اور ترقی پر مرکوز کرے۔ منگل کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کئی مسلح دستے تربیت ، تیاری اور اسلحہ سے لیس …
افغانستان کی طالبان حکومت اپنی توجہ گورننس امن اور ترقی پر مرکوز کرے، خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):مسلم لیگ( ن ) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان میں افغان انقلاب ایکسپورٹ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر اپنی توجہ گورننس امن اور ترقی پر مرکوز کرے۔ منگل کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کئی مسلح دستے تربیت ، تیاری اور اسلحہ سے لیس ہوکر آئے روز پاکستان بھیجے جاتے ہیں جن کا واحد مقصد پاکستان میں تخریب کاری کرکے عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران بھی افغان حکومت کا جھکاؤ ہندوستان ہی کی طرف رہا ،پاکستان کی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیاگیا، دوستانہ مراسم دونوں قوموں کے وسیع تر مفاد میں ہیں ،ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری کا احترام ہی بقائے باہمی کا ضامن ہے۔








