افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا‘ فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا‘ حکومت کو عوام کے مشکل وقت کا احساس ہے لیکن سب کیا دھرا ماضی کی حکومتوں کا ہے‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ہی رہیں گے‘ اپوزیشن کے بڑے لوگوں کا جیل جانے کا وقت آپہنچا …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا‘ حکومت کو عوام کے مشکل وقت کا احساس ہے لیکن سب کیا دھرا ماضی کی حکومتوں کا ہے‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ہی رہیں گے‘ اپوزیشن کے بڑے لوگوں کا جیل جانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ افغانستان کو بھی خطے میں امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے لیکن سب کچھ ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے، آج جو لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے لیکچر دے رہے ہیں ان کے دور کے معاہدوں کو نکال کر دیکھیں اور سارے معاہدوں کا موازنہ کریں تو عوام کو علم ہو جائے گا

مزید خبریں

Leave a Reply