اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغان بھائی ہندوستان جیسے خلل انداز عناصر سے آگاہ رہیں جو افغانستان میں امن کے خلاف ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار سے اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ افغان جنگ کے 40 سال مکمل تباہی کی داستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ …
افغان بھائی ہندوستان جیسے خلل انداز عناصر سے آگاہ رہیں جو افغانستان میں امن کے خلاف ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغان بھائی ہندوستان جیسے خلل انداز عناصر سے آگاہ رہیں جو افغانستان میں امن کے خلاف ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار سے اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ افغان جنگ کے 40 سال مکمل تباہی کی داستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان بھائی ہندوستان جیسے خلل انداز عناصر سے آگاہ رہیں جو افغانستان میں امن کے خلاف ہیں تاکہ افغانستان کو ہمارے خلاف استعمال کرکےہمیں غیر مستحکم کرتے رہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغان جنگ بندی کر کے جلد از جلد امن قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فطری دوست ہیں اور رہیں گے۔









