افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند کہتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ نے چین کی میزبانی میں افغان حکام اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ چین نے آج اور کل بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کیلئے ان کے ایک وفد کو دعوت دی ہے۔ذرائع کو امریکی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ …

واشنگٹن ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ نے چین کی میزبانی میں افغان حکام اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ چین نے آج اور کل بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کیلئے ان کے ایک وفد کو دعوت دی ہے۔ذرائع کو امریکی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ممالک پاکستان،امریکہ، چین اور روس نے بیجنگ کی میزبانی میںافغان مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات میں افغان حکومتی نمائندگان،طالبان اور دوسرے اہم افغان رہنما شریک ہونگے۔اس سے قبل قطر نے رواں برس جولائی میں افغان امن عمل کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کی تھی ۔لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔

مزید خبریں