کابل ۔ 30 جولائی (اے پی پی) افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے 13اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 57 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبہ میدان وردگ میں ایک جھڑپ کے دوران4 شدت پسند اور8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، کابل میں مقناطیسی بم کے دھماکے میں افغان پارلیمان کے ایک سینئر اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی …
افغان سیکیورٹی فورسز کا ملک کے 13اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 57 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی
مزید خبریں
کابل ۔ 30 جولائی (اے پی پی) افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے 13اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 57 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبہ میدان وردگ میں ایک جھڑپ کے دوران4 شدت پسند اور8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، کابل میں مقناطیسی بم کے دھماکے میں افغان پارلیمان کے ایک سینئر اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 13 صوبوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، ان کارروائیوں میں مجموعی طورپر57شدت پسند ہلاک ہوگئے جن میں داعش کے 36 ارکان بھی شامل ہیں۔








