افغان صدر نے یک طرفہ فائر بندی کی مدت میں توسیع کر دی

کابل ۔17 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اس شورش زدہ ملک میں طالبان نے بھی عید کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اشرف غنی نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں طالبان سے کہا کہ وہ …

کابل ۔17 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اس شورش زدہ ملک میں طالبان نے بھی عید کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اشرف غنی نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں طالبان سے کہا کہ وہ بھی جنگ بندی کی مدت میں توسیع کر دیں۔ طالبان کی طرف سے حکومتی فورسز کے خلاف مسلح کارروائیاں نہ کرنے کی ڈیڈ لائن اتوار کی رات ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں