افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پر بار بار تصدیق،عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ
افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پر بار بار تصدیق،عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ ہے جس کی عالمی سطح پرپھرتصدیق کی گئی ہے۔ افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے۔عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ طالبان رجیم اورعلاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا ۔عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے طالبان کی مزید کتنی دہشت گردی اور پشت پناہی درکار ہے؟،دہشتگرد گروہوں کو پناہ دینے سے متعلق واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا طالبان رجیم کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں، افغانستان میں خواتین کو جانوروں سے بھی کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں، افغان طالبان اس انسانی بحران سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں، جوخود ان کا پیدا کردہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں دیکرافغان طالبان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطہ میں بدامنی کے سب سے بڑے سہولت کارہیں،عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔









