اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی سے متعلق دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکسُ پر اپنی ایک پوسٹ میں فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کی نام نہاد وزارت دفاع؍ترجمان کے اس دعوے کہ پاکستان نے عید …
افغان طالبان رجیم کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، فیکٹ چیکر، وزارت اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی سے متعلق دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکسُ پر اپنی ایک پوسٹ میں فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کی نام نہاد وزارت دفاع؍ترجمان کے اس دعوے کہ پاکستان نے عید الفطر کے پیش نظر خود اپنی جانب سے کئے گئے عارضی وقفے کی خلاف ورزی کی ہے، کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مغربی سرحد پر سیز فائر میں عارضی وقفے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ایسے تمام دعوے سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے شروع کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد افغان طالبان رجیم کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیدا کرنا ہے۔
اس بات سے قطع نظر کہ پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے کس نے شروع کئے، پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے افغان طالبان حکومت اور اس کی پراکسیزکی جانب سے کسی بھی دہشت گردی، سرحد پار حملے یا ڈرون حملے وغیرہ کی صورت میں سیز فائر میں عارضی وقفہ فوری طور پر ختم ہو جائے گا اور ”آپریشن غضب للحق“ از سر نو بھرپور شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔








