افغان میڈیا وفد کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) 8 رکنی افغان میڈیا وفد نے سوموار کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا۔ پاکستان پالیسی گروپ کے میڈیا سیکشن کے سربراہ سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد کی قیادت افغانستان …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) 8 رکنی افغان میڈیا وفد نے سوموار کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا۔ پاکستان پالیسی گروپ کے میڈیا سیکشن کے سربراہ سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد کی قیادت افغانستان کی نیشنل جرنلسٹ یونین کے صدر فہیم دشتی کر رہے تھے۔ اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل علی خان، ڈائریکٹر نیوز محمد نعیم چوہدری، ڈائریکٹرز اکرم ملک اور غواص خان، ڈپلومیٹک نامہ نگار محمد قمر اللہ نے وفد کو ملک بھر میں اے پی پی نیوز نیٹ ورک، کثیر الزبانی پرنٹ سروس، پکٹوریل ، الیکٹرانک نیوز سروسز، ویب نیوز پورٹل اور بیرون ملک نامہ نگاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک نے وفد کو اے پی پی کی کارکردگی بشمول خبریں جمع کرنے، ایڈیٹنگ ، اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز اور غیر ملکی نیوز اداروں کو خبروں کی ترسیل اور صارفین سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اے پی پی کے 40 غیر ملکی خبر رساں اداروں کے ساتھ خبروں کے تبادلوں کے معاہدے ہیں۔

Leave a Reply