اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اقتدار ملنے پر معاشرے کے کمزور طبقے کو بنیادی حقوق کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اقلیتوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اقلتیں اور معاشرے کے کمزور طبقے تعلیم، صحت اور رہائش جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔پی ٹی آئی …
اقتدار ملنے پر معاشرے کے کمزور طبقے کو بنیادی حقوق فراہم کریں گے،عمران خان کا اقلیتی کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اقتدار ملنے پر معاشرے کے کمزور طبقے کو بنیادی حقوق کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اقلیتوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اقلتیں اور معاشرے کے کمزور طبقے تعلیم، صحت اور رہائش جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہاکہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون کے تحت ہرشہری سے برابری کا سلوک کیاجاناچاہیے کیونکہ قانون کی بالادستی سے ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔








