پشاور۔04اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ احس اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی امن و امان کی فضا ہی میں ممکن ہے جبکہ دھرنے اور ایجی ٹیشنز اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکدرہ میں ملا کنڈ یونیورسٹی کے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی پالیسی اس …
اقتصادی ترقی امن و امان کی فضا ہی میں ممکن ہے، احسن اقبال معاشی اہداف کے حصول کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ کا مالاکنڈ یو نیورسٹی میں خطاب

مزید خبریں
پشاور۔04اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ احس اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی امن و امان کی فضا ہی میں ممکن ہے جبکہ دھرنے اور ایجی ٹیشنز اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکدرہ میں ملا کنڈ یونیورسٹی کے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی پالیسی اس بیج کی مانند ہے جس کی بروقت بوائی اور پھر آبیاری و نگہداشت ہر پہلو کا دھیان رکھنا پڑتا ہے تبھی وہ بیج نشو و نما پاتا اور تناور درخت بن سکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ریاستیں عشروں پر مبنی معاشی پالیسیوں کی بدولت ترقی کرتی ہیں اور اگر ان پالیسیوں کے تسلسل اور نشو و نما کا راستہ روکا جا تا رہے تو اقتصادی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہو تا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا بیسویں صدی سیاسی کش مکش کی صدی تھی تاہم اکیسویں صدی معاشی و اقتصادی ترقی کی صدی لھذا اس صدی میں کو ئی بھی ملک سیاسی کش مکش کا متحمل نہیںہو سکتا ، انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے سب کومحاذ آرائی کی روش ترک کر کے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔








