اقتصادی راہداری پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے، میاں زاہد حسین

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے مگر اس سلسلے میںسازشوں کے سبب پاکستان کی کاروباری برادری کی میگا منصوبہ سے استفادہ کی شرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تمام ترتفصیلات عام کی جائیں تاکہ …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے مگر اس سلسلے میںسازشوں کے سبب پاکستان کی کاروباری برادری کی میگا منصوبہ سے استفادہ کی شرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تمام ترتفصیلات عام کی جائیں تاکہ پاکستانی اور غیر ملکی سرمایہ کاروںسمیت تمام شراکت داروں کا اعتماد بحال ہو اور وہ منصوبہ میں کھلے دل سے شرکت کر سکیں۔ میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ماحول کو مزید کاروبارد وست بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

Leave a Reply