اقتصادی سفارتکاری کے حوالے سے سفیروں کی دو روزہ کانفرنس(کل) اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی سفارتکاری کے حوالے سے سفیروں کی دو روزہ کانفرنس(کل)جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت خارجہ نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ مخصوص ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیر اور مشنز کے سربراہان ، سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے اور سرکاری اداروں کے حکام کانفرنس میں شرکت کریں …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی سفارتکاری کے حوالے سے سفیروں کی دو روزہ کانفرنس(کل)جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت خارجہ نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ مخصوص ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیر اور مشنز کے سربراہان ، سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندے اور سرکاری اداروں کے حکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت خصوصا برآمدات کے فروغ کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،وزیرخزانہ اسدعمر، تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، ادارہ جاتی اصلاحات اورکفایت شعاری کے مشیرڈاکٹرعشرت حسین اور سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین ہارون شریف کانفرنس میں اپنا اقتصادی لائحہ عمل پیش کریں گے۔