اقرا ءیونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے اپنے دفاتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی روابط (او آر آئی سی) کے ذریعے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں
اقراء یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):اقرا ءیونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے اپنے دفاتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی روابط (او آر آئی سی) کے ذریعے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور اختراعی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیق، جدت طرازی، علم کے تبادلے، صلاحیت سازی اور صنعت و جامعہ روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت اساتذہ، محققین اور طلبہ کے لیے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تربیتی پروگراموں، ورکشاپس، سیمینارز اور دیگر علمی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں جامعات کے درمیان ایک مضبوط اور دیرپا تعلیمی شراکت داری کا آغاز ہے، جس کے ذریعے تحقیق، اختراع اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری لانے اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔








