اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (ایچ-9 کیمپس) میں IQRA CONNECT 2026 یونیورسٹی جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور طلباء کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ اس سال جاب فیئر کا موضوع ’’آپ کا کیریئر، آپ کا سفر: کلاس روم سے انڈسٹری تک‘‘رکھا گیا۔ اس اہم ایونٹ میں 85 قومی اور …
اقراء یونیورسٹی میں IQRA CONNECT 2026 یونیورسٹی جاب فیئر کا کامیاب انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (ایچ-9 کیمپس) میں IQRA CONNECT 2026 یونیورسٹی جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور طلباء کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ اس سال جاب فیئر کا موضوع ’’آپ کا کیریئر، آپ کا سفر: کلاس روم سے انڈسٹری تک‘‘رکھا گیا۔ اس اہم ایونٹ میں 85 قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی جہاں یونیورسٹی کے آٹھ تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے معروف اداروں کے نمائندوں سے براہِ راست ملاقات اور کیریئر رہنمائی، آن سپاٹ انٹرویوز اور نیٹ ورکنگ کے مواقع حاصل کئے۔ جاب فیئر کی ایک نمایاں خصوصیت سٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگزیبیشن تھی جس میں 36 تخلیقی اور جدید طلبہ منصوبے پیش کئے گئے۔
یہ منصوبے فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن، کمپیوٹنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ و آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور میڈیا سٹڈیز کے طلباء نے تیار کئے جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگی کا واضح ثبوت تھے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عثمان شوکت تھے۔
اس موقع پر کیریئر سروسز آفس کے انچارج بدر عباس شاہ سمیت یونیورسٹی کی سینئر قیادت موجود تھی جن میں ڈینز ڈاکٹر اعتزاز احمد، ڈاکٹر شاہد بشیر اور ڈاکٹر عدنان سہیل شامل تھے۔ تمام شعبہ جاتی سربراہان کی شرکت نے طلباء کے کیریئر ڈویلپمنٹ سے متعلق ادارے کے مضبوط عزم کو اجاگر کیا۔ ایونٹ کے دوران اقراء یونیورسٹی اور مختلف صنعتی اداروں کے درمیان 9 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن کا مقصد بھرتی، انٹرن شپس، تربیت اور طویل المدتی صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔








