فیصل آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلبا و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات کے تحت گزشتہ …
اقلیتوں کو پاکستان میں قائد اعظم کے وژن کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندرپال سنگھ

مزید خبریں
فیصل آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلبا و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات کے تحت گزشتہ روز رضا ہال ملتان میں پوزیشن ہولڈرز اقلیتی طلبہ و طالبات میں کیش پرائز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سنٹرل صدر اور ایم این اے شنیلا رت،اقلیتی ونگ کے عہدیداروں اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے5 کروڑ روپے رکھے اب آئندہ بجٹ میں اس رقم میں مزید اضافہ کرینگے،اقلیتی طلباو طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔مینار ٹی ونگ کی سنٹرل صدر اور ایم این اے شنیلا رت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں،ہم انعام کے طور پر انہیں یہ تحائف دے رہے ہیں،طلبا کو ہماری حکومت پر فخر ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت تمام اقلیتیں حکومت کے ساتھ ہیں،ہم سب نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے۔بعد ازاں تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے اقلیتی طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کئے گئے اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔








