اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زائد طلباءوطالبات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات کیلئے مختص وظائف کے ضمن میں 10ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، یہ وظائف پرائمری سے لیکر اعلیٰ اورپیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات کو دئیے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اقلیتی ونگ کے ایک عہدیدار نے اے پی پی …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات کیلئے مختص وظائف کے ضمن میں 10ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، یہ وظائف پرائمری سے لیکر اعلیٰ اورپیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات کو دئیے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اقلیتی ونگ کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت نے اس سلسلے میں ا قلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات سے درخواستیں طلب کی تھیں اوراب تک مختلف کیٹیگریز میں 10 ہزار سے زائد طلباءوطالبات نے درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور سکروٹنی کے بعد مستحق طلباءو طالبات کو 60ہزار روپے سالانہ کی شرح سے وظائف دئیے جائیں گے، اس مقصد کیلئے مجموعی طورپر20.5 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ان وظائف کیلئے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت ہندو، سکھ، مسیحی ، بدھ مت اوردیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے وہ طلباءوطالبات درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے اپنے آخری سالانہ امتحان میں کم سے کم 50 فیصد نمبرز حاصل کئے ہوں ، اسی طرح درخواست دینے والے طلباءو طالبات کے والدین کی ماہانہ آمدنی 10 ہزارروپے سے زائد نہیں ہونی چاہئیے، اعلی کلاسوں کیلئے درخواستیں دینے والے طلباءکے والدین کیلئے آمدنی کی حد 20 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply