اقوامِ متحدہ کی ایران سے تحمل کا مظاہرہ، مواصلاتی سہولیات بحال کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ ۔12جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے ایرانی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ملک میں معلومات تک رسائی کو یقینی بنائیں۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹر ی جنرل ایرانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ غیر ضروری یا غیر متناسب طاقت …

اقوام متحدہ ۔12جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے ایرانی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ملک میں معلومات تک رسائی کو یقینی بنائیں۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹر ی جنرل ایرانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ غیر ضروری یا غیر متناسب طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انتونیو گوتریش ایران میں مواصلاتی نظام کی بحالی سمیت ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو عوام کو معلومات تک رسائی فراہم کریں۔واضح رہے کہ دسمبر کے اواخر سے ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن کی وجہ ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں شدید کمی اور طویل عرصے سے جاری معاشی مشکلات بتائی جا رہی ہیں۔ ایرانی حکام نے مظاہروں کی تصدیق کرتے ہوئے معاشی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹیلی وژن خطاب میں عوام سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ بعض مظاہرین امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر جاری احتجاج کے دوران پولیس اور ان عناصر کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جنہیں حکومت نے ’’شرپسند‘‘قرار دیا ہے، تاہم حکومت کی طرف سے مارے جانے والوں کی تعداد تاحال نہیں بتائی گئی۔

مزید خبریں