اقوامِ متحدہ کی جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور امن اہلکاروں پر نامعلوم حملے کی مذمت

بیروت۔5دسمبر (اے پی پی):لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور امن اہلکاروں پر نامعلوم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار داد کی سنگین خلاف ورزیاں قرار دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ امن اہلکاروں نے گزشتہ دوپہر کو اپنے …

بیروت۔5دسمبر (اے پی پی):لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور امن اہلکاروں پر نامعلوم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار داد کی سنگین خلاف ورزیاں قرار دیا ہے۔

شنہوا کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ امن اہلکاروں نے گزشتہ دوپہر کو اپنے آپریشنز ایریا مرونہ، مجادل اور براعشیت کے دیہات میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ دیکھا جبکہ لبنانی مسلح افواج جنوبی لبنان میں غیر قانونی اسلحہ اور تنصیبات کو کنٹرول کرنے کے لئے کارروائیاں کر رہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں قرار داد 1701 کی واضح خلاف ورزیاں ہیں۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے اسرائیلی فوج پر زور دیا کہ وہ قائم کردہ رابطہ اور ہم آہنگی کے نظام استعمال کریں۔ ادارے نے لبنانی فریق کو خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے ردِعمل سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات کو بینت جبیل کے قریب گشت پر موجود امن اہلکاروں کے پاس تین موٹر سائیکلوں پر سوار6 افراد آئے، جن میں سے ایک نے اقوام متحدہ کی گاڑی کے عقبی حصے پر تین فائر کیے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امن اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس واقعے کی فوری تحقیقات کریں۔