اقوام عالم میں باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائدا عظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا قائدا عظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائدا عظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائدا عظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام اپنے علیحدہ …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائدا عظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائدا عظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔ سپیکر نے کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح 20 ویں صدی کے عظیم رہنما اور ذہانت و راست بازی کی بہترین پیکر تھے۔قائد اعظم نے اپنے اعلیٰ کردار مستقل مزاجی اورجدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کیا اور ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک ایسی فلاحی ریاست کا قیام چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو تعلیم ،صحت ،تر قی اور انصاف کے مساوی مواقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملکی تر قی اور خوشحالی کے لیے انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج بحثیت قوم مل کر یہ عہد کریں کہ ہم قائد کے رہنما اصولوں کو اپنا کر ملک کو امن اور خوشحالی کا گہورا بنائیں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں