برلن ۔ 24 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے کہا ہے دنیا میں ایک ارب چوتھائی سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہے اب اس صورتحال کو کورونا وائرس کی وبا نے مزید خراب کر دیاہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے شعبہ برا ئے تعلیم نے کہا ہے کہ 2018 میں 250 ملین سے زیادہ بچے سکول جا کر تعلیم حاصل کرنے سے محروم …
اقوام عالم میں 260 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں، یونیسکو

مزید خبریں
برلن ۔ 24 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے کہا ہے دنیا میں ایک ارب چوتھائی سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہے اب اس صورتحال کو کورونا وائرس کی وبا نے مزید خراب کر دیاہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے شعبہ برا ئے تعلیم نے کہا ہے کہ 2018 میں 250 ملین سے زیادہ بچے سکول جا کر تعلیم حاصل کرنے سے محروم تھے ان میں غریب طبقات کے بچے ، معذور ، تارکین وطن اور نسلی اقلیتوں کے بہت سارے ممالک کے بچے شامل تھے ۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2018 میں 258 ملین بچے اور نوجوانوں تعلیم سے محروم رہ گیے تھے جس کی ایک بڑی وجہ غربت میں اضافہ بھی تھا اب کورونا وائرس کی وجہ یہ صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے کیونکہ دنیا کے 90 فیصد طلباء سکول بند ہونے سے متاثر ہوئے ہو رہے ہیں۔








