اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کو5جنوری 1949 کی قرارداد کے مطابق حل کرے، آل پارٹیز حریت کانفرنس

مظفر آباد۔ 05 جنوری (اے پی پی):آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں نوجوانوں کی طرف سے خفیہ پوسٹر مہم کےذریعے بھارت مخالف نعرے اور مطالبات کئے گئے اور غیرقانونی طورپر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو 5جنوری 1949کو منظور کی گئی …

مظفر آباد۔ 05 جنوری (اے پی پی):آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں نوجوانوں کی طرف سے خفیہ پوسٹر مہم کےذریعے بھارت مخالف نعرے اور مطالبات کئے گئے اور غیرقانونی طورپر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو 5جنوری 1949کو منظور کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اس وقت تک ایک خواب ہی رہے گا جب تک تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے زائدعرصے سے تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے،عالمی برادری کو جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے۔

پوسٹروںمیں عالمی ادارے پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5جنوری 1949کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا تھا۔پوسٹروںمیں کہا گیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت بھارتی حکومت ظالمانہ قوانین کے تحت کشمیری عوام کی زمینیں، جائیدادیں، اسکول اور مکانات سمیت تمام قانونی اور بنیادی حقوق چھین رہی ہے۔

لیفٹننٹ گورنر کی قیادت میں بی جے پی انتظامیہ بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کی قرارداد تنازعہ کشمیر کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔یہ پوسٹرفیس بک او ایکس سمیت سوشل میڈیا پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔