اقوام متحدہ میں پاکستان فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

نیویارک۔09 جولائی(اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام پاکستان فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین پاکستانی فلمیں دیکھنے اور پاکستانی اداکاروں اور اداکاراﺅں کے ساتھ ساتھ فلمسازوں سے بالمشافہ گفتگو کا موقع ملا۔ پاکستان فلم فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کے احیاءاور پاکستان کے …

نیویارک۔09 جولائی(اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام پاکستان فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین پاکستانی فلمیں دیکھنے اور پاکستانی اداکاروں اور اداکاراﺅں کے ساتھ ساتھ فلمسازوں سے بالمشافہ گفتگو کا موقع ملا۔ پاکستان فلم فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کے احیاءاور پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا گیا۔ شرکاءنے فیسٹول میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا، فیسٹیول کا آغاز ایشیا سوسائٹی ہال میں ہفتے کو چار پاکستانی فلموں سات دن محبت ان، پرچی، ورنہ اور کیک کی سکریننگ سے ہوا۔ فیسٹیول کے دوسرے دن اتوار کو تین فلمیں نہ بینڈ نہ باراتی، لالا بیگم اور پنچاب نہیں جاﺅں گی دکھائی گئیں۔

مزید خبریں