اقوام متحدہ ۔ 26 جون (اے پی پی) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اس کی بنیاد فلسطینیوں کے ساتھ انصاف پر مبنی ہونی چاہئےے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر خطے کو درپیش کئی چلینجز کا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے اور خبردار کیا کہ انصاف کے …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 26 جون (اے پی پی) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اس کی بنیاد فلسطینیوں کے ساتھ انصاف پر مبنی ہونی چاہئےے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیلئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر خطے کو درپیش کئی چلینجز کا حل تلاش کرنا ناگزیر ہے اور خبردار کیا کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے میں ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حقیر مفادات اور غلط مفروضوں پر مبنی یکطرفہ اقدامات نے خطے کے عوام کو صرف مصائب میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ دو ریاستی حل بین الاقوامی برادری کی آنکھوں کے سامنے منہدم کیا جارہا ہے۔








