اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

اقوام متحدہ۔9اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے مینز جیولین تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی شاندار تھروکے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ منیر اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی باہر شمار نہ کریں۔دریں اثنا، امریکا بھر میں …

اقوام متحدہ۔9اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے مینز جیولین تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی شاندار تھروکے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ منیر اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی باہر شمار نہ کریں۔دریں اثنا، امریکا بھر میں مقیم پاکستانیوں نےارشد ندیم کی شاندار کامیابی کو ٹیلی ویژن پر دیکھا اوران کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مختلف شہروں کے ریستورانوں میں جمع کر بڑی سکرینوں پر یہ مقابلہ دیکھا اور جب ارشد ندیم کو فاتح قرار دیا گیا تو انہوں نے خوشی سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’ہمیں ان پر فخر ہے‘‘ نعرے لگائے