اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان کو مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔ منگل کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد بڑا ملک ہے جو اپنی سرزمین پر مہاجرین بالخصوص بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق …
اقوام متحدہ نے پاکستان کو مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان کو مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔ منگل کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد بڑا ملک ہے جو اپنی سرزمین پر مہاجرین بالخصوص بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پناہ فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر مشروط لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے ان متاثرین بالخصوص افغان مہاجرین کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرر ہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب بھی پاکستان میں 1.45ملین مہاجرین مقیم ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارچ 2002ءسے لے کر اب تک یو این ایچ سی آر کے تعاون سے 41 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔








