اقوام متحدہ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے غزہ کی صورت حال کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے عالمی ادارے سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ نیویارک میں فلسطین کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر زید رعد الحسین نے غزہ کی صورت حال کو انتہائی المناک قرار …
اقوام متحدہ کاغزہ کی صورت حال کے بارے میں انتباہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے غزہ کی صورت حال کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے عالمی ادارے سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ نیویارک میں فلسطین کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر زید رعد الحسین نے غزہ کی صورت حال کو انتہائی المناک قرار دیا اور کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلسطینیوں کا امدادی ادارہ انروا شدید مالی بحران کا شکار ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں نے بحران میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے16 جنوری کو یہ کہتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے قائم عالمی امدادی ادارے انروا کی 65 ملین ڈالر کی امداد بند کر دی کہ اس دارے کے مشن میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔








