اقوام متحدہ ۔17نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نےایتھوپیا میں چار روز قبل حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے 10 ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک سیکرٹری جنرل کو معلوم ہے، عملے کے ارکان کو بغیر کسی الزام کے …
اقوام متحدہ کا ایتھوپیا میں عملے کے حراست میں لئے گئے ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوترش نےایتھوپیا میں چار روز قبل حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے 10 ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک سیکرٹری جنرل کو معلوم ہے، عملے کے ارکان کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا جا رہا ہے، اور ان کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکار ایتھوپیا میں اہم اور غیرجانبدارانہ کام انجام دیتے ہیں اور فوجی تنازعہ ایتھوپیا میں دیرپا امن اور استحکام نہیں لائے گا۔ سیکرٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا کہ وہ دشمنی ختم کریں اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں، محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔








