اقوام متحدہ کا صومالیہ میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 25 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

موغادیشو۔25فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے صومالیہ میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 25 ملین ڈالر فراہم کر کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نےصومالیہ کے لئے 25 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے خشک سالی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ صومالیہ کے لیے اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی …

موغادیشو۔25فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے صومالیہ میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 25 ملین ڈالر فراہم کر کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نےصومالیہ کے لئے 25 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے خشک سالی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

صومالیہ کے لیے اقوام متحدہ کے رہائشی اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر آدم عبدالمولا نےدارالحکومت موغادیشو سے جاری ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے ہیومینٹیرین ریسپانس پلان سمیت ردعمل کی سرگرمیوں کے لیے ابتدائی فنڈنگ مزید مصائب کو روکنےکے لیے اہم کردار ادار کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے 4.3 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اور نصف ملین سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں اور اس تعداد دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک سالی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔آدم عبدالمولا نے کہا کہ اپریل 2022 تک بارشوں کی توقع نہیں ہے اور آنے والے وقت میں ان علاقوں کے رہائشیوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔