اقوام متحدہ کا عراق میں پرامن انتقال اقتدار پر اظہار مسرت

اقوام متحدہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے عراق جان کوبکس نے عراق میں پرامن انتقال اقتدار پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عراق میں سیاسی شعور کا عکس قرار دیا ہے۔ جان کوبکس نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ عراق کی مکمل سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے تاکہ عراق …

اقوام متحدہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے عراق جان کوبکس نے عراق میں پرامن انتقال اقتدار پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عراق میں سیاسی شعور کا عکس قرار دیا ہے۔ جان کوبکس نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ عراق کی مکمل سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے تاکہ عراق اور عراقی عوام ترقی کا سفر جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کے اس اہم موڑ پر عراق کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔