اقوام متحدہ کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

اقوام متحدہ نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی ادارہ شہری جانوں کے ضیاع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے

اقوام متحدہ ۔9اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی ادارہ شہری جانوں کے ضیاع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ سفارتی راستہ اختیار کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے جس سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مزید جانی نقصان کو روکا جا سکتا ہے، اس لیے تمام متعلقہ فریقین کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو بھی موجودہ کشیدگی سے خطرات لاحق ہیں، اور تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور املاک کی حفاظت یقینی بنائیں۔انہوں نے اسرائیلی افواج کی جانب سے ایک امن اہلکار کی حراست کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے مینڈیٹ میں کسی بھی قسم کی مداخلت فوری طور پر بند کی جائے۔