وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نیشنل کریکولم کونسل ونگ نے یو این ایف پی اے پاکستان اور ایکٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے جماعت چہارم کے لیے ڈیجیٹل لائف اسکلز بیسڈ ایجوکیشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کر دیا۔
پاکستان میں جماعت چہارم کے لیے ڈیجیٹل لائف اسکلز ایجوکیشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم منصوبےکا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نیشنل کریکولم کونسل ونگ نے یو این ایف پی اے پاکستان اور ایکٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے جماعت چہارم کے لیے ڈیجیٹل لائف اسکلز بیسڈ ایجوکیشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ابتدائی منصوبے کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد کالج فار بوائز، جی سکس تھری میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب صاحب نے با قاعدہ طور پر اس منصوبے کا آفتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کا مقصد بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ تنقیدی سوچ، مؤثر ابلاغ، مسائل حل کرنے اور درست فیصلے کرنے جیسی عملی مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔

تین ماہ پر مشتمل یہ منصوبہ ابتدائی طور اسلام آباد کے 20 سرکاری و نجی اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا، جن میں وفاقی نظامِ تعلیم کے 8 اور پی ای آئی آر اے و جے آئی سی اے کے 12 اسکول شامل ہیں۔ اس منصوبے کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی افادیت، استعمال اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یو این ایف پی اے پاکستان کی نائب ملکی سربراہ ڈاکٹر گلنارا قادرکولووا نے کہا کہ ڈیجیٹل لائف اسکلز ایجوکیشن بچوں کو صحت مند، ذمہ دار اور بااختیار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس منصوبے کے نتائج کی بنیاد پر اس پروگرام کو دیگر جماعتوں، اسکولوں اور ملک کے مختلف حصوں تک مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔








