اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 70 ممالک نے چین کی حمایت کا اظہارکیا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔۔7اکتوبر (اے پی پی): چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہیکہ حال ہی میں تقریباً 70ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں پچپن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا۔ کیوبا …

بیجنگ۔۔7اکتوبر (اے پی پی): چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہیکہ حال ہی میں تقریباً 70ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں پچپن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا۔ کیوبا نے 45 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سنکیانگ میں چین کے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان جائز آوازوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ انصاف ہر ایک دل میں زندہ ہے،بعض مغربی ممالک نے ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کو بہانہ بناتے ہوئے چین کو بدنام کرنے کی جو سازش کی وہ ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے،مختلف ممالک کو اس حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں،ان ممالک نے دوسروں پر تو پابندیاں عائد کیں لیکن اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کرلیں، لہذا دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کے لئے ان کے پاس کیا اہلیت ہے،چین انسانی حقوق کے استاد کو کبھی قبول نہیں کرے گا اور دوہرے معیار کے عمل کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برابری اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی تعمیری بات چیت اور تعاون کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ مشترکہ طور پر انسانی حقوق کے بین الاقوامی نصب العین کو فروغ دیا جاسکے۔