اقوام متحدہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن اور سلامتی کے اقدامات میں خواتین کی زیادی سے زیادہ شرکت کو موئثر بنانے کے لئے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیاگیا ہے کہ وہ امن عمل کے تمام مراحل میں خواتین کی مکمل ، مساوی اور بامقصد شرکت کو یقینی بناتے …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، قیام امن اور سلامتی کے اقدامات میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو موئثر بنانے کی قرارداد کی متفقہ منظوری

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن اور سلامتی کے اقدامات میں خواتین کی زیادی سے زیادہ شرکت کو موئثر بنانے کے لئے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیاگیا ہے کہ وہ امن عمل کے تمام مراحل میں خواتین کی مکمل ، مساوی اور بامقصد شرکت کو یقینی بناتے ہوئے سلامتی کونسل کے اس ضمن مین ایجنڈے اور اس کی ترجیحات کو فروغ دیں ۔گزشتہ روز منظور کی جانے والی قرارداد 2493 میں کونسل نے رکن ممالک سے کہا کہ مذاکراتی وفود کی سطح پر اورمعاہدوں پر عمل درآمد کے لئے قائم کردہ میکنزم کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز میں خواتین کی بھرپور شرکت کے لئے سہولت دی جائے ، سیکورٹی کونسل نے یو این پیس بلڈنگ کمیشن سے بھی کہا ہے کہ جنگ کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں منصوبہ بندی اور استحکام کی کوششوں میں خواتین کی زیر قیادت امن تنظیموں کی شرکت کی حمایت جاری رکھی جائے ۔








