اقوام متحدہ ۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال پر ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطاب سلامتی کونسل کے صدر ہیرالڈ اگیمن نے جیانگ زی من کے انتقال پر بدھ کو کونسل چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں اراکین کی جانب سےچینی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سابق چینی صدر جیانگ زی من کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔1دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال پر ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
چینی خبررساں ادارے کے مطاب سلامتی کونسل کے صدر ہیرالڈ اگیمن نے جیانگ زی من کے انتقال پر بدھ کو کونسل چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں اراکین کی جانب سےچینی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری سابق چینی صدر کی عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے ان کی شراکت اور چین کی اصلاحات، جدید کاری اور اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات چین اور عالمی برادری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔اس موقع پر کونسل چیمبر میں رکن ممالک کے نمائندوں نے سابق چینی صدر جیانگ زی من کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اپنے ممالک کی طرف تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ چین کے سابق صدر جیانگ زی من گزشتہ روز 96 سال کی عمر میں شنگھائی میں انتقال کر گئے تھے۔








