اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس،لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اقوام متحدہ ۔12مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل رہی ہے اور لبنان و اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے …

اقوام متحدہ ۔12مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل رہی ہے اور لبنان و اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا جاری رہنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ، عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے امن کی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چین عام شہریوں اور سفارتکاروں پر ہونے والے کسی بھی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ دشمنی ختم کریں ،کشیدگی میں کمی لائیں اور بین الاقوامی قوانین بالخصوص بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کریں۔

چینی نمائندے نے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کے لیے امداد میں اضافہ اور لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی صورتحال کو مستحکم کرنے اور عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں حمایت کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اقوام متحدہ کی عبوری افواج (یواین آئی ایف آئی ایل )پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل اور لبنان کے درمیان صورتحال بہتر کرنے اور لبنان و مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں