اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی افغانستان میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ۔ 4 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے شمالی صوبوں سرائے پل اور بلخ میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں ان حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے …

اقوام متحدہ۔ 4 جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے شمالی صوبوں سرائے پل اور بلخ میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں ان حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں دہشت گردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سنگین ترین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے اس سلسلہ میں افغانستان سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں