اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی لبنان میں 3 امن اہلکاروں کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ۔2اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل ) کے 3 امن اہلکاروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکان نے گزشتہ روز پریس بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل )کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقین پر …

اقوام متحدہ۔2اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل ) کے 3 امن اہلکاروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکان نے گزشتہ روز پریس بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل )کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس کے عملے اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور مشن کی نقل و حرکت کی آزادی کو بین الاقوامی قانون کے مطابق برقرار رکھیں۔ انہوں نےکہا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو امن فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ارکان نے اس بات کا اعادہ کہ امن فوجیوں کو کبھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے ذریعے کرے اور پیش رفت سے متعلقہ فوج فراہم کرنے والے ملک کو آگاہ رکھے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں 2518 (2020) اور 2589 (2021) میں درج ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے قرارداد 1701 (2006) پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور لبنان کی خود مختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور اتحاد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں اتوار اور پیر کو ہونے والی گولہ باری میں 3 امن اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حالیہ ہفتوں میں بلیو لائن کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کئی دیگر واقعات بھی پیش آئے ہیں، جن میں یو این آئی ایف آئی ایل کی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور امن فوجی زخمی ہوئے۔