اقوام متحدہ ۔ 25 اپریل (اے پی پی) یمن سے متعلق ڈونر کانفرنس سے ایک روز پہلے اقوام متحدہ نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر پائی جانے والی غربت سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ زدہ ملک میں تقریباً 19 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے جبکہ6 ملین افراد بھوک کے خطرے …
اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کے لیے امداد کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 اپریل (اے پی پی) یمن سے متعلق ڈونر کانفرنس سے ایک روز پہلے اقوام متحدہ نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر پائی جانے والی غربت سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ زدہ ملک میں تقریباً 19 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے جبکہ6 ملین افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔ قبل ازیں بین الاقوامی ڈونر ملکوں کی طرف سے یمن کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر امداد کی وعدے کیے گئے تھے لیکن اس کا صرف15 فیصد حصہ فراہم کیا گیا تھا۔







