اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مڈغاسکر میں صدر آندری راجویلینا کی معزولی کے بعد فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئینی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ یواین او کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹر ی جنرل مڈغاسکر میں غیر آئینی حکومت کی تبدیلی کی مذمت اور قانون کی حکمرانی و آئینی نظام کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ …
اقوام متحدہ کی مڈغاسکر میں فوجی قبضے کی مذمت، آئینی حکومت کی بحالی کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مڈغاسکر میں صدر آندری راجویلینا کی معزولی کے بعد فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئینی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
یواین او کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹر ی جنرل مڈغاسکر میں غیر آئینی حکومت کی تبدیلی کی مذمت اور قانون کی حکمرانی و آئینی نظام کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افریقی یونین (اے یو )اور جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی (ایس اے ڈی سی )سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کے لیے قومی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
سیکرٹر ی جنرل نے مڈغاسکر کے تمام فریقین بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجوہات دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں، ملک دو دہائیوں سے بار بار سیاسی بحرانوں کا شکار رہا ہے۔








