اقوام متحدہ ۔7فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل جمعے کے روز اسلام آباد میں مسجد میں عبادت کے لیے جمع نمازیوں پر کیے گئے حملے …
اقوام متحدہ کی پاکستان میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔7فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل جمعے کے روز اسلام آباد میں مسجد میں عبادت کے لیے جمع نمازیوں پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں زور دیا گیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔








