اقوام متحدہ کی کولمبیا میں قتل عام کی مذمت

بگوٹا ۔ 18 اگست (اے پی پی) کولمبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ملک میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اس نے اب تک 33 قتل عام کودستاویز ی بنایا ہے۔کولمبیا میںسابقہ ایف اے آر سی گوریلاوں کے ساتھ 2016 کے امن معاہدے پر عمل پیرا ہونے کے لئے قائم کیے جانے والے اس مشن نے کہا ہے کہ …

بگوٹا ۔ 18 اگست (اے پی پی) کولمبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ملک میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اس نے اب تک 33 قتل عام کودستاویز ی بنایا ہے۔کولمبیا میںسابقہ ایف اے آر سی گوریلاوں کے ساتھ 2016 کے امن معاہدے پر عمل پیرا ہونے کے لئے قائم کیے جانے والے اس مشن نے کہا ہے کہ وہ اسی عرصے کے دوران ہلاک ہونے والے 97 انسانی حقوق کے محافظوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ تشدد کے ان علاقوں میں "سنگین انسانی اثرات” پڑ رہے ہیں جہاں غیر قانونی مسلح گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں صرف گذشتہ ہفتے ہی دو مختلف واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پولیس نے اے ایف پی کو بتاکہ ہفتہ کے روز ، جنوب مغربی محکمہ نارینو کے سمنویگو میں سالگرہ کی تقریب میں آٹھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دریں اثنا ، حکام نے گذشتہ منگل کیلی کے قریب گنے کے ایک کھیت میں پانچ افرو کولمبیائی نوعمروں کی لاشیں برآمد کیں۔ کولمبیا اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے اتوار کے روز ملک میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں مشترکہ انتباہ پیش کیا تھا ، اس کے باوجود 25 مارچ سے اس جگہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر لاک ڈائون کر دیا گیاتھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ رواں سال کولمبیا میں ہونے والے تقریبا 80 فیصد قتل عام کے ذمہ د ار جرائم پیشہ افراد کے گروہ ہیں ۔ اقوام متحدہ نے 2020 کے پہلے نصف حصے میں ایف اے آر سی کے سابق جنگجوؤں کے 41 قتل بھی درج کیے ہیں ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں10 فیصدذیادہ ہیں ۔

مزید خبریں